• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈانی جرنیلوں کو اقتدار کی سول حکومت کو منتقلی کا الٹی میٹم

خرطوم (ایجنسیاں)سوڈان میں ملکی فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضے کے بعد افریقی یونین نے سوڈانی جرنیلوں کو اقتدار کی ایک سول حکومت کو منتقلی کیلئے الٹی میٹم دیا ہے۔ افریقی یونین کی سلامتی کونسل نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ خرطوم میں اگر فوج نے 15روزمیں اقتدار سول قیادت کو منتقل نہ کیا، توآئینی نظام حکومت کی بحالی تک افریقی یونین میں سوڈان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی سوڈانی حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ سابق صدر عمر البشیر کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے ملک میں جو حکمران فوجی کونسل قائم ہے، وہ بھی تحلیل کی جائے۔

تازہ ترین