• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈحکمرانوں کے پاس پالیسی کافقدان ہے‘مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے اطلا عا ت قا نو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس پالیسی اور ٹیم کا فقدان ہے جس کی بدو لت مسا ئل میں اضا فہ ہو رہا ہے اور ہما ر ا ملک شدید معا شی بحرا ن کا شکا ر نظر آرہا ہے۔ پی ٹی آئی کی کٹھ پتلی حکومت کی ناقص اور متعصبانہ پالیسیاں عوام اور جمہوریت دشمن ہیں‘پیپلز پا ر ٹی نے ہمیشہ دہشتگر دی اور بز دل دہشت گر دو ں کی مذمت کی ہے پیپلز پا ر ٹی کی قیادت بھی دہشت گر دی کا ہی شکا ر ہو ئی ہے‘دہشت گر دی کی مذمت اور سانحہ ہزار گنجی کے لواحقین سے اظہا ر ہمدر دی کےلئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خو د کوئٹہ پہنچے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے عمرا ن خا ن کو مخا طب کر تے ہو ئے مزید کہا کہ خان صاحب! لیڈر بلاول بھٹو جیسے ہوتے ہیں اور قربانی دینے والوں کو ہی شہداء کا احساس ہوتا ہے ‘انہو ں نے کہا کہ بلا ول بھٹو زر دا ر ی کہتے آئے ہیں کہ دہشت گر دی کی یہ کا روائیا ں قو می ایکشن پلا ن پر عملدرآمد نہ ہو نے کا نتیجہ ہیں‘ہم نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی حوصلہ شکنی کی ہے جبکہ پی ٹی آئی اس وقت ہمارے سیاسی و جمہوری حق کو سلب کر رہی ہے۔
تازہ ترین