• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کانوٹرڈیم کیتھیڈرل کی تعمیر نو کا اعلان

پیرس (جنگ نیوز)فرانسیسی صدر ایمانول میکخواں نے آتشزدگی سے تباہ ہوجانے والے نوٹر ڈیم چرچ کی تعمیر نو کا عہد کیا ہے۔شدید آگ کی لپیٹ میں آنے کے باعث پیرس کے اس تاریخی گرجا گھر کی چھت اور مخروطی چوٹی گر گئی تھی۔آگ لگنے کے 8گھنٹے بعد اس پر قابو پا لیا گیا اور آگ بجھانے والا عملہ اس 850 سالہ پرانی، گو تھگ عمارت کا پتھر سے بنا ڈھانچہ بچانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔پیرس کے پراسیکیوٹر آفس نے اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دیا اور کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوئی تاہم جس وقت آگ لگی اس وقت وہاں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔
تازہ ترین