• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کی قدر میں کمی سے درآمدات کم برآمدات میں معمولی اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ/آئی این پی) مشیر امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہےکہ چین پاکستان کو 313اشیا پرڈیوٹی فری رسائی دے گا،پاک چین دوسرے آزاد تجارتی معاہدہ پر28اپریل کو دستخط ہوں گے،روپے کی قدر میں کمی سے درآمدات کم ہوئیں اور برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا۔سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے بتایا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد ملکی معیشت کے حوالے سے بے یقینی ختم ہوجائیگی، منگل کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت وٹیکسٹائل کااجلاس چیئرمین نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، مشیر امور تجارت عبد الرزاق داؤد نے کمیٹی کو بتایاکہ چین نے پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کے بدلے اپنی مصنوعات کیلئے ڈیوٹی فری رسائی مانگی تھی، چین آسیان کی طرزپرپاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے پر آمادہ ہوگیا ہے،جس کے تحت چین پاکستان کو 313اشیا پرڈیوٹی فری رسائی دے گا، چین کو کپاس، چینی اور چاول کی برآمد کریں گے،پاکستان کو ٹیکسٹائل،چمڑے وغیرہ کی برآمدات میں آسیان ممالک کے برابرسٹیٹس مل گیا ہےمشیر تجارت نے کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ نے پاکستانی مصنوعات کوڈیوٹی فری رسائی دینے کا مطالبہ نہیں مانا ، ٹرمپ انتظامیہ کے بعد ڈیوٹی فری رسائی کی کوشش کریں گے۔
تازہ ترین