• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان سے ملاقات کیلئے250 افراد پر مشتمل افغان وفد کا اعلان،خواتین شامل

کابل (جنگ نیوز)افغانستان نے رواں ہفتے طالبان سے ملاقات کرنے والے وفد کی فہرست شائع کردی ہےجس میں کئی سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والی 250 افراد کی فہرست میں افغان صدر اشرف غنی، چیف آف اسٹاف عبدالسلام رحیمی اور انتخابات میں ہارنے والے رہنما امراللہ صالح سمیت افغان انٹیلی جنس کے سابق سربراہ بھی شامل ہیں۔مذکورہ فہرست میں افغانستان کے قبائلی عمائدین، نوجوانوں کے رہنما اور 52خواتین بھی شامل ہیں۔قطر کے دار الحکو مت دوحہ میں ہونے والے 3 روزہ مذاکرات کا آغاز جمعے سے ہوگا۔
تازہ ترین