آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،قبر سے بچے کی میت نکال کر بھیک مانگنے والا ملزم گرفتار

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور میں قبر سے بچے کی میت نکال کر بھیک مانگنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ،بادامی باغ پولیس کے مطابق ملزم الیاس نشےکا عادی ہے اور یہ بتا کر بھیک مانگ رہا تھا کہ اس کا بچہ مر گیا ہے لیکن اس کے پاس تدفین کے پیسے نہیں ہیں،ملزم کو شک کی بناء پر چیک کیا تو کہانی کچھ اور ہی نکلی۔میت شہری شجاع الرحمان کے نومولود بیٹے کی تھی، جو پیدا ئش کے چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کر گیا، بچے کی تدفین کے بعدملزم نے قبر کھود کرنکال لی اور بھیک مانگنا شروع کر دی،پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں