• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی درخواست پر 22 ؍اپریل کو فیصل واوڈا کے وکیل سے دلائل طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے این اے 249 سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی کامیابی کیخلاف شہباز شریف کی درخواست پر 22 اپریل کو فیصل واوڈا کے وکیل سے دلائل طلب کرلیے۔ جسٹس عمر سیال پر مشتمل بینچ کے روبرو این اے 249 سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق شہباز شریف کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کے وکیل خالد جاوید نے دلائل مکمل کرلیے۔ عدالت نے 22 اپریل کو فیصل واوڈا کے وکیل سے دلائل طلب کرلیے۔
تازہ ترین