• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت نیب کو 7مئی تک گرفتاری روک دیا

اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی 7مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایل این جی کیس کی سماعت کی۔ 2رکنی بینچ نے سابق وزیر خزانہ کی5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے یہ استدعا کی تھی کہ کیس کی تحقیقات تک نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور ایل این جی کیس کی تحقیقات کے دوران ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔
تازہ ترین