آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر20؍ شوال المکرم 1440 ھ 24؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نیوزایجنسی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد فارن سروس سے ریٹائرہو گئی ہیں اور ان کی جگہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔سہیل محمود چیف ڈپلومیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔پاکستان فارن سروس گریڈ 22 کے سہیل محمود کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سہیل محمود بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر تھے، وہ ہفتے کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوئے جس کے بعد سید حیدر شاہ متبادل کی تعیناتی تک پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر بن گئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں