• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا دورۂ ایران، نئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود وفد میں شامل

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم عمران خان کے آئندہ اتوار کو دورۂ ا یران پر جانے والے وفد میں نئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ ایک روزہ دورہ ہوگا۔ سہیل محمود نے منگل کو عہدہ سنبھالا اور یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات حالیہ دنوں میں کشیدہ رہے ہیں تاہم سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ تعلقات دوبارہ بحال ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ایک ایسے موقع پر ایران جا رہے ہیں جب پڑوسی ملک کو بیرونی دنیا سے تعاون کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین