• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی کے قیام کا مقصد ہی عوام کے مسائل کا حل کرنا ہے ، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے قیام کا بنیادی مقصد ہی عوام کے مسائل حل کرنا ہے، جب تک اپنی سابقہ جماعت میں رہے ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ رہے اور جب وہاں سے شر کو پھیلتے ہوئے دیکھا تو دنیاوی طور پر نقصان کا سودا کر کے سب کچھ چھوڑ کر چلے گئے۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے اورنگی ٹاؤن قصبہ علیگڑھ یوسی 13 میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقد عوامی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنما نیک محمد، کراچی آرگنائز نگ کمیٹی کے صدر سید آصف حسنین، قصبہ علی گڑھ سیکٹر نائب صدر محمد خالد سعید سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگوں کو ہمارا ماضی دیکھ کر ہماری نیت کا اندازہ لگانا ہوگا ، تمام قومیتوں کو پاکستان کے پرچم تلے متحد ہو کر بلا تفریق رنگ و نسل مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی ہوگی تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو بہتر پاکستان اور روشن مستقبل مل سکے کیونکہ ظالموں سے ظلم کے خاتمے کی توقع نہیں رکھ سکتے مظلوموں کو خود ظلم کے خلاف جدوجہد کرنی پڑے گی۔ عوام کو بتائیں ان سے اختیار جب چھنا تھا تب کیا کر رہے تھے اور اختیارات کو لینے کیلئے شہری حکومت کر کیا رہی ہے۔
تازہ ترین