• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان پرپھر حملہ کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی

سری نگر(ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اورانتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان پر ایک اور حملہ کرسکتی ہے۔دوسری طرف سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرا مودی جھوٹے شخص ہیں اور لمبی لمبی پھینکنے میں نمبر ون ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں ایک تقریب سے خطاب میںمحبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت میں نریندرامودی کی حکومت تمام محاذوں پرناکام ہو چکی ہے اس لیے بھارت عام انتخابات میں ووٹرکواپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے بالا کوٹ جیسا ایک اورحملہ پاکستان پرکرسکتا ہے جب کہ اس سلسلے میں بالخصوص مسلمانوں اوردوسری اقلیتوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین