• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، شہری کو کال اپ نوٹس، نیب کی رپورٹ مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نیب تفتیشی افسر کی جانب سے جعلی کال اپ نوٹس جاری کرنے سے متعلق چیئرمین نیب کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈی جی نیب کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہم نہیں چاہتے کہ کسی قومی ادارے کا نام خراب ہو۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نیب تفتیشی افسر کی جانب سے جعلی کال اپ نوٹس جاری کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے مکالمے میں کہا کہ ڈی جی نیب صاحب، آپ دیکھ رہے ہیں، کیا ہو رہا ہے؟ ڈی جی نیب نے رپورٹ پیش کردی۔ عدالت نے ڈی جی نیب سے مکالمہ میں کہا کہ یہ نیب کا رجسٹرڈ کب اور کیسے خرید کیا گیا؟ عدالت نے شدید برہمی کا اظہار برہمی کرتے ہوئے ریماکس دیئے دیکھ لیں، نیب کی کیا کارگردگی ہے؟ نیب کو ہر کیس میں ہر بار موقع دیتے ہیں کہ تیاری کے ساتھ آئیں۔ مگر پھر بھی کارگردگی آپکے سامنے ہیں۔
تازہ ترین