• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کا جعلی ابھی نندن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

نئی دہلی(ایجنسیاں) مودی سرکار کا دوبارہ اقتدار کے حصول کیلئے نیا ڈرامہ سامنے آیا ہے اور بی جے پی کی حمایت کرتا جعلی ابھی نندن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ایک تصویر بھی وائرل ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ پائلٹ ابھی نندن نے نا صرف بی جے پی کی بھرپور حمایت کی ہے بلکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ووٹ بھی دیا ہے۔تاہم کچھ بھارتی شہری سوشل میڈیا پر اس جھوٹ کا پول کھولتے بھی نظرآئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر گجرات کی ہے جہاں ابھی ووٹنگ ہوئی ہی نہیں۔ بھارتی ائیر فورس نے بھی تصویر کو جعلی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین