• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی‘پی ٹی آئی رکن سدرہ عمران کی ایک اورتحریک التواء مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی خاتون رکن سدرہ عمران کی ایک تحریک التوا مسترد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی نے منگل کو ایوان کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی سدرہ عمران کی ایک تحریک التوا جوتھر میں 8بلین روپے کے اخراجات کے باوجود 700آراو پلانٹس لگانے کے میگامنصوبے نامکمل ہونے سے متعلق تھی خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردی جس پر اپوزیشن کے ارکان نے سخت احتجاج کیا۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے اس تحریک کی مخالفت کی تھی۔ محرک کا کہنا تھا کہ تھر کے لوگوں کو صاف پانی نہیں مل رہا ہے سدرہ عمران نے کہا کہ کاش ایوان میں بیٹھے لوگوں کو اس تکلیف کا احساس ہوتا تو ہمیں یہ تحریک نہ لانی پڑتی‘ تھر میں دوملین تو دور کی بات ہے دو ہزار افراد کو بھی پانی نہیں مل رہا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سعید غنی کہا کہ آٹھ ارب روپے کی آر او پلانٹ کی کوئی اسکیم ہے ہی نہیں اگر اپوزیشن ریسرچ کرلیتی تو بات بہتر انداز میں کی جاسکتی تھی۔
تازہ ترین