آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات12؍شعبان المعظم 1440ھ 18؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی جانب سے سعودی ولی عہد کیلئے 2018 کی بااثر عالمی شخصیت کا اعزاز

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان کی جانب سے سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو 2018 کی با اثر عالمی شخصیت کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی چوتھی پیغام اسلام کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل (پی یو سی) کی جانب سے سعودی ولی عہد کو اس اعزاز سے نوازا گیا جہاں صدرِمملکت عارف علوی سے سعودی سفیر نواف بن سعید الملکی نے اعزاز وصول کیا۔پاکستان علماء کونسل کی جانب سے کہا گیا ہےکہ سعودی شہزادے کو یہ اعزاز اسلام کی خدمت کیلئے کی گئی کاوشوں سمیت دو مقدس مساجد کی حفاطت، یمن، فلسطین، شام میں مسلم اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں معاون کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں