• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی ‘پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان میں تلخ کلامی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی نعرے بازی ، شور شرابہ ،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی‘ایوان میں بد نظمی کے دوران پیپلزپارٹی اراکین اور تحریک انصاف کے ارکین کی آپس میں دست وگریبان ہونے کی بھی کوشش اپوزیشن پری بجٹ پر بحث میں حصہ لینے کے لیے راضی ہوگئی ۔سندھ اسمبلی میں منگل کو ایوان کی کارروائی سے قبل ہی اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی اور شور شرابہ کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔اجلاس شروع ہونے میں تاخیر ہوئی تو پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے بعض ارکان نے اسپیکرکی نشست کے سامنے جمع ہوکر احتجاج شروع کردیا، حلیم عادل شیخ سمیت دیگرارکان نے نیب زرہ خوف زدہ اور اجلاس شروع کرو کے نعرے لگائے ارکان کی تھوڑی دیر کی نعرے بازی کام آگئی اور کچھ ہی دیر بعد اسپیکر آغا سراج درانی ایوان میں آگئے اور انہوں نے اجلاس کی کارروائی کا آغازکر دیا تاہم اجلاس شروع ہونے میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہو چکی تھی۔ تلاوت کلام پاک اور فاتحہ خوانی کے بعد پی ٹی آئی ارکان ایک مر تبہ پھر نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی درخواست پر انہیں دس منٹ بولنے کی اجازت دیدی گئی جس پر حکومتی ارکان نے اعتراض بھی کیا ۔
تازہ ترین