آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ19؍رمضان المبارک 1440 ھ25؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہما فاطمہ

شب برأت کے موقع پر اکثر خواتین طر ح طر ح کے حلوے بنانے کا اہتمام کرتی ہیں ۔آپ کی آسانی کے لیے اس ہفتے ہم چند حلوں کی تراکیب بتا رہے ہیں ۔ان پر عمل کر کے مزیدار حلوے بنا ئیں اور ان کی لذت سے سب کو دوبالا کریں۔

چنے کی دال کا حلوہ

اجزا: چنے کی دال ایک پائو،گھی آدھی پیالی ،چینی ایک پائو ،چھوٹی الائچی 3 عدد ،کھویا ایک پائو ،بادام (باریک کٹے ہوئے ) آدھا کپ ،پستے (باریک کٹے ہوئے ) ایک چوتھائی کپ

ترکیب: دال کو 6 سے 8 گھنٹے پانی میں بھگوکر رکھ دیں،اس کے بعد پانی نکال کر دال کو فوڈ پراسسر میں اچھی طرح پیس لیں،پھر دال کو ہلکی آنچ پر رکھ کر دیں اور وقفے وقفے سے دودھ شامل کرتے ہوئے چمچہ ہلاتی رہیں ۔جب دودھ بھاپ بننا شروع ہو جائے تو تیل ،سبز الائچی اور حسب ِذائقہ چینی شامل کر دیں۔اب چمچہ چلاتے رہیںاور اس وقت تک تیل شامل کرتی رہیں جب تک گاڑھا پن نہیںآجائے ۔جیسے جیسے آپ اس آمیزے کو ہلاتی رہیں گی تو اس کا رنگ گولڈن بر ائون ہونا شروع ہو جائے گا ۔مسلسل چمچہ چلاتی رہیں اور اگر ضرورت ہوتو مزید تیل شامل کرلیں،بعد ازاں آمیزے سے تیل آہستہ آہستہ اور بتدریج الگ ہونا شروع ہو جائے گا ۔ چمچےکو اس وقت تک چلاتے رہیں جب تک تیل الگ نہیں ہو جائے اور حلوے کا رنگ سنہری نہ ہو جائے ۔حلوا تیار ہونے کے بعد ٹرے میںپھیلا کر خشک میوے سے سجا کر پیش کریں ۔

سوجی کا حلوہ

اجزا: سوجی – ایک کپ،چینی – ایک کپ،پانی 2 کپ ،گھی یا تیل حسب ِضرورت

ترکیب: سوجی باریک چھلنی سے چھان کر صاف کر لیں، دیگچی میں پانی گرم کر کےاس میں بادام بھگو دیں اور ان کا چھلکا اتار کرباریک باریک کاٹ لیں۔دیگچی میں گھی یا تیل ڈالیں اور اس میں ا لائچی کے دانے ڈال کر ہلکی آ نچ پر بھون لیں، جب الائچی کے دانے براؤن ہو جائیں تو اس میں سوجی ڈال کر بھونیں، بھوننے کے دوران چمچہ برابر چلاتی رہیں تاکہ سوجی یکساں بھنے اور جلے نہیں۔جب سوجی کا رنگ ہلکا براؤ ن ہوجائے اور اس میں سے بھنی ہوئی سوجی کی خوشبو آنے لگے تو اس میں آدھا میوہ ڈال دیں اور چمچے سے ملالیں ،پھر اس میں چینی شامل کرکے چمچے سے ہلائیں۔جب چینی پگھلنے لگے تو اس میں تین پیالی پانی شامل کرکے تیز آ نچ پر پکائیں، جب پانی خشک ہو جائے اور حلوہ دیگچی کے کنا رے چھو ڑنے لگے تو دیگچی کو چو لہے سے اتار لیں۔حلوہ تیار ہے، گرم گرم حلوہ نکال لیں اور باقی میوہ جات ڈال کر پیش کریں۔

بیسن کا حلوہ

اجزاء: بیسن — ایک پاؤ،دودھ ایک پاؤ،گھی ایک پاؤ،ہری الائچی چھ عدد،پانی حسب ِضرورت،چینی حسب ِضرورت

ترکیب: سب سے پہلے ایک کپ گھی گرم کرکے اس میں الائچی کے ساتھ بیسن ڈال کر ہلکی آنچ پر دس منٹ تک بھونیں۔اب اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے دودھ شامل کریں اور فرائی کرلیں۔جب سارا دودھ ڈال دیں تو اس میں حسب ِضرورت پانی اور چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں اور تیل لگی ہوئی پلیٹ میں ڈال کر پھیلا دیں۔اب اسے چمچے کی مدد سے برابر کر لیں۔آخر میں کٹے ہوئے بادام، پستے اور چاندی کے ورق سے گارنش کر لیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں