لاہور میں شفیق آباد کے علاقے کھوکھر ٹاون میں معمولی جھگڑے پر 13 سالہ لڑکے نے چھری کے وار سے 12 سالہ لڑکے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نور محمد اور مقتول حسن ایک ہی گلی میں رہتے تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تو نورمحمد نے حسن کو چھری کے وار سے شدیدزخمی کر دیا تاہم حسن اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے 13 سالہ ملزم نور محمد اور اس کے والد ہاشم کو گرفتار کرکے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی ہے۔