• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی ’پرے ہٹ لو‘ میں پہلی جھلک وائرل

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پرے ہٹ لو ‘ ریلیز ہونے سے قبل ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہےتاہم اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دلہن کے لباس میں میک اپ آرٹسٹ کو ’پرے ہٹ ‘ کہتی نظر آرہی ہیں۔


ویڈیو کے آخر میں ماہرہ خان نے لکھا ہے کہ ’بہت کچھ محسوس کر رہی ہوں لیکن صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ یہ جھلک سچی محبت کی محنت ہے میری اورمیرے عاصم کی طرف سے۔‘

عاصم رضا کی فلم ’پرے ہٹ لو ‘ رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ مایا علی اور شہریار منور صدیقی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گےجبکہ ماہرہ خان مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل ماہرہ خان عاصم رضا کی فلم ’ہو من جہاں‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

تازہ ترین