• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ کے ذہن پر رنبیر کپور سوار رہتے ہیں؟

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کے ذہن پر کام کرتے وقت بھی چاکلیٹی اداکار رنبیر کپور سوار رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں اپنی اگلی فلم ’کلنک‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ایک ٹی وی شو کے دوران جب ورن دھون، عالیہ بھٹ کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے اُن کے بالوں کے ساتھ کھیل رہے تھے تو عالیہ بھٹ نے پریشان ہو کر ورن دھون کو منا کرنے کے لیے اپنے بوائے فرینڈ اداکار رنبیر کپور کا نام پکار دیا۔


عالیہ بھٹ نے پریشان ہو تے ہوئے کہا ’رن‘ اوہ ’ورن‘ نہیں کرو، جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 80ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی مرتبہ فلم ’براہما سترا‘ میں ایک ساتھ کام کر تے نظر آئیںگے، فلم 20 دسمبر 2019 کو ریلیز کی جائے گی۔

ابتدا میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کے درمیان گہری دوستی تھی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوئی اوراب دونوں شادی کا فیصلہ کر چکے ہیں جو کہ2020 تک متوقع ہے۔

کرن جوہر کی فلم ’کلنک‘ میں ورن دھون ، عالیہ بھٹ کے علاوہ مادھوری ڈکشٹ، ادیتیا رائے کپور،سوناکشی سنہا اور سنجے دت بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم’ کلنک‘ 17 اپریل 2019 کو ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین