کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی خود کش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہزارگنجی خودکش حملےکا ایک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، زخمی سول اسپتال میں زیر علاج تھا۔
ہزارگنجی خود کش حملےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز کوئٹہ کے علاقے ہزارہ گنجی فروٹ اینڈ سبزی منڈی میں خود کش حملے میں سیکورٹی پر مامور ایف سی اہلکار اور ایک بچےسمیت 20افراد شہید جبکہ چار ایف سی اہلکاروں سمیت 50افراد زخمی ہو گئےتھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ہزارہ برادری کے 8 افراد شامل تھے۔