• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری4کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

جوش کولے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ٹوائے فلم سیریز کا چوتھا حصہ ہے جس میں شرارتی کردار ووڈی اور بز ایک مرتبہ پھر اپنی نٹ کھٹ حرکتوں سے مداحوں کو لطف فراہم کریں گے۔

فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ٹام ہینکس،ٹم ایلن،جون کسیک،بلیک کلارک،اینی پوٹس،مائیکل کیٹن اور بونی ہنٹ سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔

فلم 21جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین