• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان سیاحت کے لحاظ سے خوبصورت ملک ہے‘

برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برانڈن لیوس کا کہنا ہے کہ سیاحت کے لحاظ سے پاکستان خوبصورت ملک ہے۔ بریگزٹ کےبعد برطانیہ پاکستان سے تعلقات کو وسعت دے گا۔

چیئرمین کنزرویٹو پارٹی برطانیہ برینڈن لیوس نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان برٹش ایئر ویز کی براہ راست پروازیں جون سے شروع ہو ں گی جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ خطے کی بہتر ہوتی صورتحال سے برطانوی سرمایہ کار فائدہ اُٹھائیں گے۔

دورئہ پاکستان کے دوران برانڈن لیوس نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اسلام آباد میں شکر پڑیاں ،مونومنٹ اور فیصل مسجد کی سیر بھی کی۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر برینڈن لیوس کی ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال کے علاوہ دوطرفہ تعلقات، باہمی تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری سے متعلق معاملات پربات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے برینڈن لیوس کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سےبھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین