• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور نیب کے سامنے پیش

جعلی اکاؤنٹس کیس پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو نیب نے آج جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا اور اس سلسلے میں وہ اسلام آباد میں واقع نیب کے دفتر میں پیش ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فریال تالپور سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) نے تفتیش کی جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے فریال تالپور کو 22 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے جس کا جواب 15 روز کے اندر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فریال تالپور کو سوالات کا جواب ملنے کے بعد دوبارہ بھی طلب کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

تازہ ترین