• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کوئی پی سی بی بورڈ کا اجلاس ہائی جیک نہیں کرسکتا‘

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ کوئی بھی پی سی بی بورڈ کا اجلاس ہائی جیک نہیں کرسکتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بورڈ کےجو فیصلے پہلے ہوچکے وہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم نے شروع سےکہا ہے کہ کرکٹ کو بہتر کریں گے اور علاقائی سطح پر کرکٹ کو فروغ دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی اجلاس میں ایجنڈے پر آئے تو5 ارکان نے6 نکاتی قرارداد پیش کی، جن 5 لوگوں نے قرارداد پیش کی ان میں سے 4 ارکان پہلے ہی تجاویز مان چکے ہیں۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی تعیناتی بورڈ آف گورنرز کا فیصلہ تھا، تاہم کرکٹ میں اصلاحات کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے واقعے پر مایوسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ قرارد داد اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ نہیں تھی۔

تازہ ترین