• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبر گورننگ بورڈ پی سی بی نعمان بٹ نے کہا ہے کہ احسان مانی غلط بیانی کر رہے ہیں کہ ایم ڈی کی منظوری گورننگ بورڈ نےدی ہے۔

کوئٹہ میںگورننگ بورڈ پی سی بی کے باغی ارکان پریس کانفرنس کررہے تھے، اس دوران نعمان بٹ نے کہا کہ ایم ڈی پی سی بی کی منظوری آج کے اجلاس میں ہونی تھی جبکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی غلط بیانی کر رہے ہیں کہ ایم ڈی کی منظوری گورننگ بورڈ نےدی ہے۔

صدرسیالکوٹ ریجن محمد نعمان بٹ نے کہا کہ پی سی بی کے آئین میں ایم ڈی کی کوئی گنجائش نہیںہے، تاہم وزیر اعظم عمران خان نے آج کے معاملے کا نوٹس لیا جس پر خوشی ہے۔

محمد نعمان بٹ نے گفتگو میں مزید کہا کہہمیں ایجنڈے کی کاپی دی گئی تھی ۔چیئرمین پی سی بی کی میڈیا ٹاک سنی جس پر افسوس ہوا، احسن مانی کوغلط بیانی نہیں کرنی چاہیےتھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی تنخواہ 20 لاکھ روپےہےجبکہ ان کو 37 لاکھ روپے کی گاڑی و دیگر مراعات بھی دی گئی ہیں۔ گزشتہ اجلاس میں وسیم خان کی تعیناتی کی صرف تجویز دی گئی تھی۔

کوئٹہ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں نعمان بٹ کے علاوہ دوست شاہ، کبیر خان، ایاز خان اور شاہ ریز روکڑی بھی تھے۔

تازہ ترین