• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپانی سفیر کونینوری مٹسودا نے ملاقات کی ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں تجارت، ثقافت، تعلیم و دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زون قائم کرے گی تو جاپان بھی صنعت قائم کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جاپان کو زرعی اور فوڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔

ملاقات میں جاپانی کمپنیز اور محکمہ انوسٹمنٹ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جاپان اور سندھ حکومت کے مابین فشنگ انڈسٹری میں بھی سرمایہ کاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات اور سپورٹ دے گی،سندھ کے پاس دو بندرگاہوں اور سڑکوں کے وسیع جال کا ایڈوانٹیج ہے، سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کرنے سے اچھے نتائج ملیں گے۔

جاپانی سفیر نے صوبے میں بہترین امن و امان قائم کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد دی۔

تازہ ترین