• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو دنیا بھر میں مجرمموں کو آپ نے عمر قید کی سزا ملتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب قازقستان میں بھورے ریچھ کا لوگوں کو زخمی کرنے پر خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

جی ہاں، رپورٹ کے مطابق یہ ریچھ پہلے سرکس میں کام کرتا تھا لیکن اس کی حرکتوں سے تنگ آکر اسے چڑیا گھر میں رکھ دیا گیا۔

2004 میں ایک بچے نے اسے کچھ کھانے کو دیا تو ریچھ نے اس کا ایک پاؤں پکڑ لیا اور اسے بھنبھوڑ کر زخمی کر ڈالا۔

اس کے بعد ایک شہری نے ریچھ سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو اس نے اس کو بھی شدید زخمی کر دیا جس کی بمشکل جان بچائی گئی۔

اس واقعے کے بعد اسے جیل میں قید کر دیا گیا ہے جہاں اس کے مزید 700 انسانی دوست بھی موجود ہیں۔

جیل کا عملہ اور دیگر لوگ اس کے لیے کھانے کیلئے چیزیں لے کر آتے ہیں۔

جیل میں اس ریچھ کے لیے خصوصی گھر بنایا گیا ہے جبکہ دیگرقیدی بھی ریچھ کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

تازہ ترین