• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ سالہ احسن کی ہلاکت: تفتیش ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے سپرد

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نےیونیورسٹی روڈ پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 19 ماہ کے احسن کی موت کی تفتیش تحقیقاتی ٹیم کو منتقل کردی ہے۔

سچل تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 211/2019 کی تفتیش اب ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ کی سربراہی میں ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ پر مشتمل دو رکنی ٹیم نے کام شروع کردیا ہے۔

ٹیم میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات مکمل کرکے دس دن میں رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پیش کرے گی۔

19 ماہ کےاحسن کو گذشتہ رات گلستان جوہر میں یونیورسٹی روڈ پررکشہ میں گولی لگی تھی جو اسپتال لےجاتےہوئےدم توڑ گیا تھا۔

تازہ ترین