• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ سالہ بچے کی ہلاکت، آئی جی سندھ نے معافی مانگ لی

آئی جی سندھ کلیم امام نے ڈیڑھ سالہ بچے احسن کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت پر معافی مانگ لی۔

میڈیا سےگفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ کل کے واقعے پر مجھے افسوس ہے، اعتراف کرتا ہوں کہ یہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں،پولیس اہلکاروں کی تربیت کرائی جائے گی۔

کلیم امام نے مزید کہا کہ سندھ پولیس صوبائی حکومت کے ماتحت اور عدالت اور عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کام کرتے ہیں سندھ حکومت کی پالیسی کے ماتحت کرتے ہیں۔

تازہ ترین