• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی گیدڑ بھپکیوں سے نہیں ڈرتا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر وکلاء سے مشاورت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھےعدالتی پیشیوں کی فکر نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا دامن صاف ہے،پیشیوں سے گھبراتے اور نہ ہی گرفتاری سے ڈرتے ہیں، مجھے عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ جو کچھ بھی کیا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا،کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے کھلنڈر پن نے ملک کو بیڑا غرق کردیا ہے، مہنگائی غریبوں کی کمر اور توڑے گی۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی معیشت کے بیٹھ جانے کا ڈر ہے،موجودہ حالات میں پاکستان کی حفاظت کرنے والا اللہ کے سوا کوئی نظر نہیں آتا۔

تازہ ترین