• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی نوجوان کی شاپنگ مال بک کرنے کے بعد اکیلے خریداری


سعودی نوجوان نے اکیلے خریداری کر نے کے لیے پورا شاپنگ مال بک کروالیا۔

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنے شوق کی تکمیل کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

اس سعودی منچلے کا شما ربھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس پر اکیلے شاپنگ کرنے کا شوق سوار ہوا تو اس نے پورا شاپنگ مال ہی بْک کروالیا۔

نوجوان اپنی لگژری کار میں بیٹھ کر شاپنگ مال کے اند ر جا پہنچا اور اکیلا اپنی پسند کی چیزیں خریدتا رہا۔

منفرد انداز میں شاپنگ کرنے والے اس منچلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

تازہ ترین