• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملے جاری ہیں، گجرات میں کانگریس کی انتخابی مہم کے دوران مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

گجرات میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی اور اُن کی نقل اتاری۔

سدھو کا کہنا تھا کہ گاؤں میں پینے کو پانی نہیں ڈیجیٹل انڈیا بنایا جارہا ہے اور پیٹ خالی ہے یوگا کرایا جارہا ہے۔

حکومت کی زیرو۔بیلنس بینک اکاؤنٹ اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے سدھو نے کہا کہ جیب خالی ہے اور کھاتہ کھلوایا جارہا ہے۔

بھارت میں ان دنوں لوک سبھا انتخابات کے سیاسی جماعتوں کی مہم زوروں پر ہے، جس کے دوران سیاست دان ایک دوسرے پر الزامات لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کہیں بی جے پی کی جیا پرادا اورسماج وادی پارٹی کے اعظم خان آمنے سامنے ہیں تو کہیں مایاوتی اور یوگی ادتیاناتھ ایک دوسرے کی پول کھول رہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین