• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان پیکیج پر عمل، شیخ رشید کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لئے رمضان پیکیج پر عمل درآمد کےلئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں رمضان پیکیج کی جلد از جلد خریداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لئےحکومتی گارنٹی جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کےلئے او ایم سیز کو لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار پر نظرثانی کی سمری کا جائزہ لیا۔

ای سی سی اجلاس میں وزارت داخلہ کے لئے 44 اعشاریہ3ملین، آن آرائیول ویزا پالیسی کی میڈیا میں تشہیر کےلئے 50ملین روپے، میڈیا میں حکومتی کاموں کی تشہیری مہم کےلئے خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔

اس موقع پر وزارت دفاع کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ اور ایس ایس ڈی کےلئے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

وزارت تعلیم کے لئے 700ملین روپے، گلگت بلتستان کونسل کے لئے 337 ملین روپے کےساتھ خیبرپختونخوا میں ایف سی اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کےلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے ایمیگریشن ڈویژن کےلئے 133ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں ریلوے فریٹ کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی ملک بھر میں ترسیل کی منظوری بھی دی گئی۔

تازہ ترین