• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان، جسینڈا آرڈن 100 بااثر شخصیات میں شامل

وزیراعظم عمران خان اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور جسینڈا آرڈن کو بین الاقوامی لیڈرز کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے اور 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد وزیراعظم بننے والے عمران خان فہرست میں چینی صدر شی جنگ پنگ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،پوپ فرانسس،مہاتیر محمد سمیت دنیا کی بڑی سیاسی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرکے عالمی شہرت سمیٹنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

عمران خان اور جیسنڈا آرڈن نے دنیا میں امن کا پیغام عام کیا،بھارت کے ساتھ حالیہ تناؤ میں عمران خان مسائل کا حل بات چیت سے نکالنے کی اہمیت پر زور دیتے رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ظلم کے خاتمے کےلئے مظلوم کے ساتھ کھڑنے ہونے کی روایت کو جلا بخشی ہے۔

ٹائم میگزین نے 2019 ء کی 100 بااثر نامزد شخصیات کی فہرست جاری کی ہے،اس میں جنگ و نفرت کی زبان بولنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام شامل نہیں۔

تازہ ترین