آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍رمضان المبارک 1440ھ27؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو نیب کے دفتر طلب کرنا انتہائی تشویشناک بات ہے -

جعلی اکاؤنٹس کیس میں ان کو سوال نامہ جاری کرناسراسر زیادتی ہے ۔پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف سیاسی راہنماوں کو پرشان کرنے کے بعداب خواتین کو دفتروں میں طلب کرنے پر اتر آئی جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

محترمہ فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کرنے پر اوورسیز پارٹی راہنماوں وکارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس سلسلے میں قیادت سے رابطہ کرکے اوورسیز سطح پر احتجاج کرنے کےلئے رابطہ کر لیاگیا ہے۔

اگر اجازت ملی تو حکومت کی انتقامی سیاست کے خاتمہ تک بھرپور احتجاجی مظاہرے کریں گے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں احتساب ہوتا ہے مگر کسی کی تذلیل نہیں ہوتی۔ پاکستان میں اپوزیشن کی احتساب کے نام پر کردار کشی کی جارہی ہے۔

انتقامی کار دوائیاں ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے، لہٰذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور پکڑدھکڑاور دہمکیوں کے بجائے مثبت طریقہ سے پہلے مکمل جانچ پڑتال کرے، بصورت دیگراحتجاج کیا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں