• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آغا سراج اسپیکر بنیں،ڈان نہ بنیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پر لفظی وار کردیے۔

انہوں نے کہا کہ خرم شیرزمان کو ایوان میں دھمکیاں دینا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کا رونا رونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی کا رویہ دیکھ لیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن مافیا اپنے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اسپیکر اراکین اسمبلی کا محافظ ہوتا ہے، لیکن سندھ اسمبلی کا رکن اپنے ہی نگران سے غیر محفوظ ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو کرپشن مافیا اپنے بچاؤ کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔پوری سندھ حکومت ابو، پھوپھو اور چاچو بچانے میں مصروف ہے۔

تازہ ترین