• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےامام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے ملاقات کی ۔

امام کعبہ کاکہناہے کہ سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے دل پاکستان کےلیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات قابل فخر ہیں۔


امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی ایوان وزیر اعلی پہنچے تو سردار عثمان بزدار نے پرتپاک استقبال کیا ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ امام کعبہ کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے۔

امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد کاکہناتھاکہ دورہ پاکستان کے دوران بے پناہ محبت اور پیار ملا،پاکستان اور سعودی عرب ہرموقع پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

امام کعبہ نے امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

تازہ ترین