• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019ء کے لئے انگلینڈ کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ایون مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انگلش اسکواڈ ایون مورگن، معین علی، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کرن، جوئے ڈینلے، الیکس ہیلز، لیام پلنکیٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس اور مارکس ووڈ پر مشتمل ہے۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، جس  میں ایون مورگن، معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کرین، جوئے ڈینلے، کرس جارڈن، الیکس ہیلز، لیام پلنکیٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30مئی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین