• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے قطر میں مذاکرات کے لیے افغان حکومت کی طرف سے ملنے والی طویل فہرست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ہے شادی کا ولیمہ نہیں ہورہا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ان حکومتی وفد کی طویل فہرست پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطرمیں افغان سرکاری وفد کےساتھ ایک کانفرنس ہے شادی کی تقریب نہیں،کانفرنس کےمنتظمین افغان وفد کی اتنی بڑی تعدادقبول نہیں کر ینگے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومتی وفد کی فہرست میں شامل صرف محدود افراد شرکت کرسکیں گے۔

افغانستان نےگذشتہ روز طالبان سے مذاکرات کرنے والے وفد کی فہرست جاری کی ہے، سرکاری وفد کی فہرست 250افراد پر مشتمل ہے۔

قطرمیں افغان حکام،طالبان کےدرمیان مذاکرات جمعہ کو شروع ہونگے۔

تازہ ترین