• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ڈپٹی میئر کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے ارشد حسن اور پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

پولنگ آج صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کے ایم سی کونسل ہال میں ہوگی، بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کے 73 خواتین سمیت 300 اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ارشد حسن بلدیاتی انتخابات میں یو سی 24 جبکہ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی یو سی 31 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سابق ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو فلور کراسنگ کے باعث نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

تازہ ترین