• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے، محمد سعید مغل

برمنگھم( پ ر) سابق مشیر حکومت آزاد جموں و کشمیر محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے کہا ہے کہ میرپور اور گرد نواح گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ کچی آبادی کے غریب لوگ صاف پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔ بارشوں کے دوران گٹر سے گندھا پانی ابل ابل کر باہر نکل کر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ بیماریوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے مگر محکمے کے لوگ بالکل ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرپور کی سب سے معروف اور بڑی سڑک ہال روڈ کئی سال سے کھنڈرات بن چکی ہے۔ موجودہ وزیراعظم اور لوکل اسمبلی ممبر نے کئی باروعدہ کیا کہ ورک آرڈر جاری ہوگیا ہے کام شروع ہونے والا ہے لیکن آج تک تعمیر شروع نہیں ہوئی۔ سعید مغل نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت دور کی بات ہے وہاں عوام کا پیدل چلنا محال ہوچکا ہے۔ موجودہ حکومت نعروں سے لوگوں کی بیوقوف با رہی ہے تعمیر و ترقی کا کوئی کام نہیں ہو رہا ۔ یہ اہلیان میرپور کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہےجس کا حساب عوام آئندہ الیکشن میں لیں گے۔
تازہ ترین