• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کی ٹی ایف ایل پروگرام پر نکتہ چینی، ٹیوب کی مزیدہڑتالیں ممکن

لندن (پی اے)یونین کی ٹی ایف ایل پروگرام پر نکتہ چینی کے بعد ٹیوب کی مزید ہڑتالیں ممکن ہیں۔ دی ریل، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین پہلے ہی ایک پے آفر مسترد کرچکی ہے تاہم اب جابز کے بارے میں نئے تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔ یونین نے الزام لگایا ہے کہ ٹرانسپورٹ فار لندن ٹرانس فارمیشن نامی پروگرام شروع کررہی ہے جس کا مقصد اخراجات میں کمی اور جابز ختم کرنے کے ذریعے بچت ہے۔ آر ایم ٹی کے جنرل سیکرٹری مک کیش نے کہا ہے کہ ہمارا متعدد محاذوں پر لندن انڈرگرائونڈ سے تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ یونین گزشتہ ماہ ڈھائی فیصد کی پے آفر مسترد کرچکی ہے اور ہڑتال کے لئے دو علیحدہ رائے شماری کی تیاری کررہی ہے۔ دوسری ٹیوب یونینیں بھی پہلے ہی پے آفر مسترد کرچکی ہیں، ٹرانسپورٹ فار لندن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اگلے تین سال کے دوران ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اخراجات میں کمی جاری رکھیں گے اور اس کے لئے اپنے سٹاف سے مکمل مشاورت کررہے ہیں کسی بھی تبدیلی کی تصدیق سے قبل سٹاف اور ٹریڈ یونینوں کے ساتھ مکمل مشورہ کیا جارہا ہے۔ کوئی بھی تبدیلی کسٹمرز یا سٹاف کی سیفٹی کی بنیاد پر نہیں لائی جائے گی جو ہماری اولین ترجیح رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم آر ایم ٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے موجود ہیں ہم تبادلہ خیال کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین