• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم،اوپن مارکیٹ میں20پیسے کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی ماکیٹ ،انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا اورصرف 1پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.37روپے سے بڑھ کر141.38روپے اور قیمت فروخت141.47 روپے سے بڑھ کر141.48روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.70روپے سے گھٹ کر141.50روپے اورقیمت فروخت142.20 روپے سے گھٹ کر142.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں30پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید159.30روپے سے بڑھ کر159.60روپے اورقیمت فروخت161.10 روپے سے بڑھ کر161.40روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید184.50روپے سے گھٹ کر184.00روپے اورقیمت فروخت186.30 روپے سے گھٹ کر185.80روپے ہوگئی۔

تازہ ترین