• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائیرایجوکیشن کے تحت فضائی معیارکے حوالے سے ورکشاپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی سائنسدان اور ڈائریکٹر سینٹر فور اربن سٹیڈیز انڈیانا یونیورسٹی کے ڈاکٹر گیبرل فیلیپینی نے ʼʼ پاکستان میں فضائی معیار:اعداد و شمار کی وضاحت اور صحت عامہ کی فراہمی بہتر بنانے ʼʼ پر دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائیرایجوکیشن، کراچی میں ʼʼفضائی معیار کی نگرانیʼʼ پر منعقد ہونے والی ورکشاپ میں اظہار خیال کیا۔ ورکشاپ کا انعقاد دادا بھائی انسٹیوٹ میں امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز، اسلام آباد اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے تعاون سے کیا گیا۔ ڈاکٹر فیلیپینی کا کہنا تھا کہ ماحولیات، کمیونٹی اور صحت آپس میں ایک دوسرے سے جڑے ہیں اور ہر ایک پر اثرانداز ہوتے ہیں ۔ سرگرمی کا مقصد شعور بیدار کرنا تھا کہ ʼہمیں کیوں فضائی معیار کے بارے میں فکر کرنی چاہیے، ورکشاپ کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جس میں فیکلٹی، عملے اور طلباء نے حصہ لیا۔
تازہ ترین