• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی ایڈ (مارننگ پروگرام ) اور بی ایڈ سیکنڈ ائیر (ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی ایڈ (مارننگ پروگرام) کے امتحانات میں 37 طلبہ شریک ہوئے،13طلبہ کو اے گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا جبکہ 07طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 81.08فیصدرہا۔بی ایڈ سیکنڈ ائیر (ایوننگ پروگرام) کے امتحانات میں 18طلبہ شریک ہوئے،09 طلبہ کو اے گریڈ،05 طلبہ کو بی گریڈ جبکہ 02طلبہ کو سی گریڈ میں کامیاب قراردیاگیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 88.89فیصدرہا۔
تازہ ترین