آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک لڑکے سے شادی کرونگی، مہوش حیات

اسلام آباد (ایجنسیاں) معروف اداکارہ مہوش حیات نے شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی میرا شوہر ہو اسے میرے خودمختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئیے۔ اداکارہ نےاپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے کام سے شادی کر چکی ہوں کیوں کہ ابھی بہت کام ہیں جوکہ میں کرنا چاہتی ہوں اور کچھ حاصل کرنا چاہتی ہوں، میں ایک خود کفیل شخصیت ہوں اور اپنی مالی مدد خود کر سکتی ہوں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر مجھے شادی کے لائق میری پسند کا کوئی لڑکا ملتا ہے تو وہ غیر معمولی صلاحیتیوں کا مالک ہو اور اسے میرے خود مختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئیے۔مہوش حیات نے اپنے ڈریم پروجیکٹ کے حوالے سے بھی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایکشن سے بھرپور فلم میں کام کرنا پسند کروں گی جو کہ خواتین سپر ہیرو کے حوالے سے ہو، دراصل ہولی وڈ کے پاس بہت سی سپر ہیرو خواتین ہیں اس لیے ہمارے پاس بھی ایک تو ہونی چاہئیے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں