• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹ خالی،چولہے ٹھنڈے ہوں تو کرکٹ پر کیسے توجہ ہوگی،میانداد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان اور سابق ڈائریکٹر جنرل جاوید میاں داد نے کہا کہ پاکستان میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کا آئیڈیا عبدالحفیظ کاردار جیسے عظیم شخص لائے تھے یہاں مسئلہ کرکٹ کا نہیں ہے جب کھلاڑیوں کے پیٹ خالی ہوں گے اور چولہے ٹھنڈے ہوں گے تو وہ کس طرح کھیل پر توجہ دے سکیں گے۔ جمعرات کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کا کردار اہم ہے اگر ڈپارٹمنٹ نہ ہوتے تو کئی بڑے کرکٹرز مزدوری کررہے ہوتے ان اداروں کی وجہ سے کئی کرکٹرز نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دی۔
تازہ ترین