• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ اسکواڈ میں محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان جمعرات کو ہورہا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی اور پاکستانی ٹیم انتظامیہ کا یہ آخری اسائنمنٹ ہوگا۔ ورلڈ کپ کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کے معاہدے ختم ہوجائیں گے۔ پھر پی سی بی کو انضمام اور مکی آرتھر کی ٹیم کے معاہدوں کی تجدید کرنا ہوگی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق شام ساڑھے پانچ بجے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔ اس سے قبل چیف سلیکٹر کپتان سرفراز احمد اور مکی آرتھر سے فیصلہ کن میٹنگ کریں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اوپنر عابد علی اور فاسٹ بولر محمد حسنین پہلی بار ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کی پندرہ رکنی ممکنہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، عابد علی، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین۔
تازہ ترین